سنن النسائي - حدیث 5378

كِتَاب الزِّينَةِ النَّهْيُ عَنْ الْجُلُوسِ عَلَى الْمَيَاثِرِ مِنْ الْأُرْجُوَانِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ قَالَ سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ اللَّهُمَّ سَدِّدْنِي وَاهْدِنِي وَنَهَانِي عَنْ الْجُلُوسِ عَلَى الْمَيَاثِرِ وَالْمَيَاثِرُ قَسِّيٌّ كَانَتْ تَصْنَعُهُ النِّسَاءُ لِبُعُولَتِهِنَّ عَلَى الرَّحْلِ كَالْقَطَائِفِ مِنْ الْأُرْجُوَانِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5378

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل ارجوانی رنگ کے ریشمی گدیلوں پر بیٹھنے کی ممانعت حضرت علی﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺنے مجھے فرمایا: ’’تو یہ دعا کیا کر [اللّہمَّ! سَدِّدّنِیْ وَہدِنی] ’’اے اللہ! مجھے سیدھا رکھنا اور ہدایت پر قائم رکھنا۔‘‘ نیز آپ نے مجھے ریشمی گدیلوں پر بیٹھنے سے منع فرمایا۔ اور یہ گدیلے قسی (ریشمی) کپڑے سے بنے ہوتے تھے جنہیں عورتیں اپنے خاوندوں کے لیے پالان پر رکھنے کی غرض سے بناتی تھیں اور یہ رنگ میں ارجوانی رنگ کی چادروں جیسے ہوتے تھے۔
تشریح : تفصیل کے لیے دیکھیے، احادیث: 69، 5168، 5187 تفصیل کے لیے دیکھیے، احادیث: 69، 5168، 5187