سنن النسائي - حدیث 5365

كِتَاب الزِّينَةِ ذِكْرُ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ سِمَاكٍ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهَا قَالَتْ إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُضَاهُونَ اللَّهَ فِي خَلْقِهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5365

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل اس شخص کا ذکر جسے سب سے زیادہ عذاب ہوگا نبیٔ اکرمﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت عائشہ﷞ نے فرمایا: بلا شبہ قیامت کے دن سب سے زیادہ عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو (تصویریں بنا کر) پیدا کرنے میں اللہ تعالیٰ کی نقل کرتے ہیں۔
تشریح : یعنی ان کا یہ فعل نقل کی طرح ہی ہے اگر چہ ان کی نیت ایسی نہ ہو۔ واضح کام میں نیت نہیں دیکھی جاتی کیونکہ وہ تو مخفی ہوتی ہے۔ اس کے بارے میں کچھ بھی دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔ یعنی ان کا یہ فعل نقل کی طرح ہی ہے اگر چہ ان کی نیت ایسی نہ ہو۔ واضح کام میں نیت نہیں دیکھی جاتی کیونکہ وہ تو مخفی ہوتی ہے۔ اس کے بارے میں کچھ بھی دعویٰ کیا جاسکتا ہے۔