سنن النسائي - حدیث 5359

كِتَاب الزِّينَةِ ذِكْرُ أَشَدِّ النَّاسِ عَذَابًا صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَقُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُخْبِرُ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ سَتَّرْتُ بِقِرَامٍ فِيهِ تَمَاثِيلُ فَلَمَّا رَآهُ تَلَوَّنَ وَجْهُهُ ثُمَّ هَتَكَهُ بِيَدِهِ وَقَالَ إِنَّ أَشَدَّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الَّذِينَ يُشَبِّهُونَ بِخَلْقِ اللَّهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5359

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل ان لوگوں کا ذکرجنہیں سب سے زیادہ سخت عذاب ہوگا نبیٔ اکرمﷺ کی زوجۂ محترمہ حضرت عائشہ﷠ نے فرمایا: رسول اللہﷺ میرے ہاں تشریف لائے جبکہ میں نے تصویروں والا ایک پردہ لٹکا رکھا تھا۔ جب آپؐ نے دیکھا تو (غصے سے) آپ کے چہرۂ انور کا رنگ بدل گیا۔ پھر آپؐ نے اسے اپنے دست مبارک سے پھاڑ دیااور فرمایا: ’’قیامت کے دن سخت ترین عذاب ان لوگوں کو ہگا جو اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ صورتوں جیسی صورتیں بنانے تکلف کرتے ہیں۔‘‘