سنن النسائي - حدیث 5354

كِتَاب الزِّينَةِ التَّصَاوِيرُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرْجَةً ثُمَّ دَخَلَ وَقَدْ عَلَّقْتُ قِرَامًا فِيهِ الْخَيْلُ أُولَاتُ الْأَجْنِحَةِ قَالَتْ فَلَمَّا رَآهُ قَالَ انْزِعِيهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5354

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل تصویروں کا بیان حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ دیر کے لیے گھر سے باہر تشریف لے گئے۔ پھرآپ تشریف لائے تو میں انے ایک پردہ لٹکا رکھا تھا جس میں پروں والے گھوڑوں کی تصویریں تھیں۔ آپ نے دیکھا تو فرمایا: ’’اسے اتار دے۔‘‘