سنن النسائي - حدیث 5350

كِتَاب الزِّينَةِ التَّصَاوِيرُ صحيح أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةُ تَمَاثِيلَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5350

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل تصویروں کا بیان حضرت ابو طلحہ﷜ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے سنا: ’’فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا ذی روح کی تصویر ہو۔‘‘
تشریح : ’’ذی روح کی‘‘ اگر کسی جگہ تصویر کا جواز ذکر ہو تو مراد غیر ذی روح کی تصویر ہوگی، مثلاً: حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور کی تصاویر جن کا قرآن میں ذکر ہے۔ اسی طرح آئندہ حدیث میں ذکر شدہ تصاویر۔ ’’ذی روح کی‘‘ اگر کسی جگہ تصویر کا جواز ذکر ہو تو مراد غیر ذی روح کی تصویر ہوگی، مثلاً: حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور کی تصاویر جن کا قرآن میں ذکر ہے۔ اسی طرح آئندہ حدیث میں ذکر شدہ تصاویر۔