كِتَاب الزِّينَةِ لُبْسُ الْعَمَائِمِ الْحَرْقَانِيَّةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُسَاوِرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِمَامَةً حَرْقَانِيَّةً
کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
سیاہی مائل پگڑی پہننا
حضرت عمر بن حریث نے فرمایا: میں نے نبیٔ اکرمﷺ کو سیاہی مائل پہنے دیکھا۔
تشریح :
’’سیاہی مائل‘‘ عربی میں لفظ حرقانية استعمال فرمایا گیا ہے جو حرق سے ہے۔ اس کے معنی آگ میں جلنا ہے۔ گویا ایسا رنگ جو آگ میں جلی ہوئی چیز کے رنگ جیسا ہو۔ اسے سیاہی مائل کہا گیا کیونکہ ضروری نہیں،وہ خالص سیاہ ہو۔