سنن النسائي - حدیث 5340

كِتَاب الزِّينَةِ ذُيُولُ النِّسَاءِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَيُّوبُ بْنُ مُوسَى عَنْ نَافِعٍ عَنْ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا ذُكِرَ فِي الْإِزَارِ مَا ذُكِرَ قَالَتْ أُمُّ سَلَمَةَ فَكَيْفَ بِالنِّسَاءِ قَالَ يُرْخِينَ شِبْرًا قَالَتْ إِذًا تَبْدُوَ أَقْدَامُهُنَّ قَالَ فَذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5340

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل عورتوں کو دامن لٹکانے کی اجازت ہے حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ جب نبی اکرمﷺ نے ازار کے بارے میں مسئلہ ذکر فرمایا تو حضرت ام سلمہ ؓ نے کہا : عورتیں کیا کریں؟ آپ نے فرمایا :’’ ایک بالشت نیچا رکھ لیں ۔‘‘ وہ کہنے لگیں :پھر تو ان کے پاؤں ننگے ہوں گے ۔آپ نے فرمایا:’’ پھر ایک ہاتھ نیچا کرلیں ۔ اس سے زائد نہ کریں۔‘‘