سنن النسائي - حدیث 5333

كِتَاب الزِّينَةِ مَا تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ مِنْ الْإِزَارِ صحيح أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ أَخْبَرَنِي سَعِيدٌ الْمَقْبُرِيُّ وَقَدْ كَانَ يُخْبِرُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا أَسْفَلَ مِنْ الْكَعْبَيْنِ مِنْ الْإِزَارِ فَفِي النَّارِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5333

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل تہبند ٹخنوں سے نیچے ہو تو ؟ حضرت ابو ہریرہ﷜ سے منقول ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: ’’تہبند ٹخنوں سے نیچا ہو تو وہ جگہ آگ میں جائے گی ۔‘‘
تشریح : ’’آگ میں جائے گی ‘‘ گویا وہ شخص آگ میں جائےگا البتہ آگ متعلقہ حصے تک ہی ہو گی ۔ جب تک سزا پوری نہیں ہو گی وہ جنت میں نہیں جاسکے گا۔ ’’آگ میں جائے گی ‘‘ گویا وہ شخص آگ میں جائےگا البتہ آگ متعلقہ حصے تک ہی ہو گی ۔ جب تک سزا پوری نہیں ہو گی وہ جنت میں نہیں جاسکے گا۔