سنن النسائي - حدیث 5332

كِتَاب الزِّينَةِ مَا تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ مِنْ الْإِزَارِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو يَعْقُوبَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ مِنْ الْإِزَارِ فَفِي النَّارِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5332

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل تہبند ٹخنوں سے نیچے ہو تو ؟ حضرت ابو ہریرہ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: ’’ ازار ٹخنوں سے نیچا ہو تو اتنی جگہ آگ میں جلے گی ۔‘‘
تشریح : یہ سزا تہبند ٹخنوں رکھنے کی ہے خواہ تکبر کے بغیر ہو ۔ الا یہ کہ سستی سے کبھی کبھار تہبند نیچا ہو جائے اور توجہ ہونے پر فوراً اونچا کر لیا جائے تو پھر یہ وعید اور سزا نہیں ہو گی ۔ واللہ اعلم. یہ سزا تہبند ٹخنوں رکھنے کی ہے خواہ تکبر کے بغیر ہو ۔ الا یہ کہ سستی سے کبھی کبھار تہبند نیچا ہو جائے اور توجہ ہونے پر فوراً اونچا کر لیا جائے تو پھر یہ وعید اور سزا نہیں ہو گی ۔ واللہ اعلم.