كِتَاب الزِّينَةِ بَابُ لُبْسُ الْبُرُودِ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى عَنْ يَحْيَى عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا قَيْسٌ عَنْ خَبَّابِ بْنِ الْأَرَتِّ قَالَ شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُتَوَسِّدٌ بُرْدَةً لَهُ فِي ظِلِّ الْكَعْبَةِ فَقُلْنَا أَلَا تَسْتَنْصِرُ لَنَا أَلَا تَدْعُو اللَّهَ لَنَا
کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
سیاہ دھاری دار چادریں پہننا
حضرت خباب بن ارث نے فرمایا: ہم نے رسول اللہ سے (کفارکی طرف سے پہنچنےوالی تکالیف کی) شکایت کی ۔ آپ نے اس وقت کعبے کے سائے میں ایک سیاہ دھاری دار چادر کو تکیہ بنا کر لیٹے ہوئے تھے ۔ ہم نے کہا : آپ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے مدد و نصرت طلب نہیں فرماتے ؟ ہمارے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا نہیں فرماتے
تشریح :
1۔ترجمتہ الباب کےساتھ حدیث کی مناسبت اس طرح بنتی ہے کہ ایسی دھاری دار چادر کو بطور تکیہ استعمال کیا ۔ اس سےمعلوم ہوتا ہے جو چادر بطور تکیہ استعمال ہو سکتی ہے وہ پہنی بھی جاسکتی ہے ۔
2۔ یہ حدیث مبارکہ اس چیز پر واضح طور پر دلالت کرتی ہے کہ دعورت الی اللہ اور تبلیغ دن میں بے پناہ مشکلات او رآزمائشیں آسکتی ہیں لہذا ایسی صورت حال درپیش ہو توصبر کا دامن کسی بھی صورت میں ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے ۔ اللہ کی راہ میں مقدر بننے والی مشکلات پر صبر کرنے والوں کو عزت و نصرت او رمحبت الہی کی بشارت مبارک ہو ۔
3۔ رویت طویل ہے ۔ مصنف نے متعلقہ حصے کا ذکر فرمادیا۔
4۔ ’’سیاہ دھاری دار چادر‘ یہ ترجمہ ہے عربی لفظ بردۃ کا۔یہ چادریں ایسی ہوتی تھیں۔