سنن النسائي - حدیث 5317

كِتَاب الزِّينَةِ لُبْسُ الْحِبَرَةِ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ أَحَبُّ الثِّيَابِ إِلَى نَبِيِّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحِبَرَةَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5317

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل دھاری دار چادر پہننا جائز ہے حضرت انس ﷜ نے فرمایا :نبی اکرمﷺ کوسب سے پسندیدہ کپڑا دھاری دار چادر تھی۔
تشریح : اس حدیث مبارکہ سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دھاری دار کپڑے پہننے جاسکتے ہیں ۔ دھاری دار کپڑاجلدی میلا محسوس نہیں ہوتا ۔ اسی لیے آپ کو زیادہ پسند تھا نیز ایسا کپڑا دیکھنے میں بھلا محسوس ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم . اس حدیث مبارکہ سے واضح طور پر معلوم ہوتا ہے کہ دھاری دار کپڑے پہننے جاسکتے ہیں ۔ دھاری دار کپڑاجلدی میلا محسوس نہیں ہوتا ۔ اسی لیے آپ کو زیادہ پسند تھا نیز ایسا کپڑا دیکھنے میں بھلا محسوس ہوتا ہے ۔ واللہ اعلم .