سنن النسائي - حدیث 5316

كِتَاب الزِّينَةِ لُبْسُ الْحُلَلِ صحيح أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ حُلَّةٌ حَمْرَاءُ مُتَرَجِّلًا لَمْ أَرَ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ أَحَدًا هُوَ أَجْمَلُ مِنْهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5316

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل حلے(عمدہ پوشاک یا سوٹ) پہننا حضرت براء ﷜ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم ﷺ کو سرخ حلہ پہننے ہوئے دیکھا ۔ آپ نے بالوں کو کنگھی کر رکھی تھی ۔ میں نے کوئی شخص آپ سے بڑھ کر خوب صورت نہیں دیکھا نہ آپ سے پہلے نہ آپ کے بعد۔
تشریح : حلہ دو چادروں کے جوڑے کو کہتے ہیں ۔ ایک تہبند دوسری اوپر والی چادر ۔ عرب میں یہ بہترین لباس سمجھا جاتا تھا ۔ اگر حلہ ریشمی نہ ہو تو پہننا جائز ہے ۔ حلہ دو چادروں کے جوڑے کو کہتے ہیں ۔ ایک تہبند دوسری اوپر والی چادر ۔ عرب میں یہ بہترین لباس سمجھا جاتا تھا ۔ اگر حلہ ریشمی نہ ہو تو پہننا جائز ہے ۔