سنن النسائي - حدیث 5311

كِتَاب الزِّينَةِ ذِكْرُ النَّهْيِ عَنْ الثِّيَابِ الْقَسِّيَّةِ صحيح أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ نَهَانَا عَنْ خَوَاتِيمِ الذَّهَبِ وَعَنْ آنِيَةِ الْفِضَّةِ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ وَالْقَسِّيَّةِ وَالْإِسْتَبْرَقِ وَالدِّيبَاجِ وَالْحَرِيرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5311

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل قسی کپڑے پہننے کی ممانعت کا بیان حضرت براء بن عازب ﷜ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے ہمیں سات کاموں کا حکم دیا اور سات سے منع فرمایا۔ آپ نے ہمیں سونے کی انگوٹھیوں ،چاندی کے برتنوں ،ریشمی گدیلوں ، قسی کپڑوں، موٹے ، باریک اور عام ریشم پہننے سےمنع فرمایا۔
تشریح : 1۔ قسی کپڑوں اور ریشمی گدیلوں کی تفصیل کےبارے میں ملاحظہ فرمائیں احادیث :5168، 5169۔ 2۔’’موٹے ،باریک اور عام ریشم‘‘ عربی میں استبرق ، دیباج اور حریر کے لفظ آئے ہیں ۔ یہ تینوں ریشم کی اقسام ہیں ۔ تفصیل احادیث 5301، 5302میں گزر چکی ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ ہر قسم کے ریشم کے استعمال سے منع فرمایا گیا مگر یہ نہی مردوں کےلیے ہے البتہ چاندی کے برتنوں اور ریشمی گدیلوں سے نہی سےمرد وعورت سب کےلیے ہے کیونکہ یہ مشترکہ استعمال کی اشیاء ہیں۔ 1۔ قسی کپڑوں اور ریشمی گدیلوں کی تفصیل کےبارے میں ملاحظہ فرمائیں احادیث :5168، 5169۔ 2۔’’موٹے ،باریک اور عام ریشم‘‘ عربی میں استبرق ، دیباج اور حریر کے لفظ آئے ہیں ۔ یہ تینوں ریشم کی اقسام ہیں ۔ تفصیل احادیث 5301، 5302میں گزر چکی ہے ۔ مقصد یہ ہے کہ ہر قسم کے ریشم کے استعمال سے منع فرمایا گیا مگر یہ نہی مردوں کےلیے ہے البتہ چاندی کے برتنوں اور ریشمی گدیلوں سے نہی سےمرد وعورت سب کےلیے ہے کیونکہ یہ مشترکہ استعمال کی اشیاء ہیں۔