سنن النسائي - حدیث 5310

كِتَاب الزِّينَةِ التَّشْدِيدُ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ وَأَنَّ مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ صحيح أَخْبَرَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ سَنَةَ سَبْعٍ وَمِائَتَيْنِ قَالَ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَلِيٍّ الْبَارِقِيِّ قَالَ أَتَتْنِي امْرَأَةٌ تَسْتَفْتِينِي فَقُلْتُ لَهَا هَذَا ابْنُ عُمَرَ فَاتَّبَعَتْهُ تَسْأَلُهُ وَاتَّبَعْتُهَا أَسْمَعُ مَا يَقُولُ قَالَتْ أَفْتِنِي فِي الْحَرِيرِ قَالَ نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5310

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل حریر (ریشم) پہننے پرسخت وعید اور اس کا بیان کہ جو شخص اسے دنیا میں پہنے گا، آخرت میں نہیں پہن سکے گا حضرت علی بارقی ﷫ سے بیان کرتے ہیں کہ میرے پاس ایک عورت مسئلہ پوچھنے آئی ۔ میں نے اسے کہا : یہ حضرت ابن عمر ﷜ تشریف فرما ہیں ( ان سے پوچھ ) ۔ وہ ان کی طرف مسئلہ پوچھنے چلی اور میں بھی اس کے ساتھ چلاتا کہ حضرت ابن عمر ﷜ کا جواب سن سکوں ۔ وہ ان سے کہنے لگی: مجھے ریشم کے بارے میں فتوی دیجیے ۔ انہوں نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایاہے ۔
تشریح : ’’منع فرمایاہے ‘‘ یعنی مردوں کو نہ کہ عورتوں کہ جیسے کہ صحیح اور صریح احادیث گزر چکی ہیں ۔ ’’منع فرمایاہے ‘‘ یعنی مردوں کو نہ کہ عورتوں کہ جیسے کہ صحیح اور صریح احادیث گزر چکی ہیں ۔