سنن النسائي - حدیث 5306

كِتَاب الزِّينَةِ التَّشْدِيدُ فِي لُبْسِ الْحَرِيرِ وَأَنَّ مَنْ لَبِسَهُ فِي الدُّنْيَا لَمْ يَلْبَسْهُ فِي الْآخِرَةِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ يَخْطُبُ وَيَقُولُ قَالَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَبِسَ الْحَرِيرَ فِي الدُّنْيَا فَلَنْ يَلْبَسَهُ فِي الْآخِرَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5306

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل حریر (ریشم) پہننے پرسخت وعید اور اس کا بیان کہ جو شخص اسے دنیا میں پہنے گا، آخرت میں نہیں پہن سکے گا حضرت ثابت نے فرمایا: میں نے حضر ت عبد اللہ بن زبیر ﷜ کو منبر پر دوران خطبہ فرماتے سنا کہ حضرت محمد مصطفےٰ ﷺ نے فرمایا:’’ جس آدمی نے نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت مں ہرگز نہیں پہن سکے گا۔‘‘
تشریح : ’’ہرگز نہیں پہن سکےگا‘‘ خواہ جنت میں چلا بھی جائے ۔ گویا جنت میں اس نعمت سے محروم رہے گا۔ یا مراد ہے کہ جنت میں نہیں جائے گاکیونکہ جنت میں تو لباس ہی ریشم کا ہوگا۔ پھر اولیں دخول مراد ہو گا۔ گویا جنت میں دخول سے پہلے کا عرصہ وہ ریشم سے محروم رہے گا ۔ واللہ اعلم ’’ہرگز نہیں پہن سکےگا‘‘ خواہ جنت میں چلا بھی جائے ۔ گویا جنت میں اس نعمت سے محروم رہے گا۔ یا مراد ہے کہ جنت میں نہیں جائے گاکیونکہ جنت میں تو لباس ہی ریشم کا ہوگا۔ پھر اولیں دخول مراد ہو گا۔ گویا جنت میں دخول سے پہلے کا عرصہ وہ ریشم سے محروم رہے گا ۔ واللہ اعلم