سنن النسائي - حدیث 5302

كِتَاب الزِّينَةِ صِفَةُ الْإِسْتَبْرَقِ صحيح أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَهُوَ ابْنُ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ قَالَ سَالِمٌ مَا الْإِسْتَبْرَقُ قُلْتُ مَا غَلُظَ مِنْ الدِّيبَاجِ وَخَشُنَ مِنْهُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ رَأَى عُمَرُ مَعَ رَجُلٍ حُلَّةَ سُنْدُسٍ فَأَتَى بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ اشْتَرِ هَذِهِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5302

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل استبرق کیسا ہوتا ہے ؟ حضرت یحیی بن ابی اسحاق نے کہا کہ حضرت سالم نے مجھ سے پوچھا استبرق کیا ہوتا ہے ؟ میں نے کہا : موٹا کھردرا ریشم ۔ وہ کہنے لگے : میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر﷜ کو فرماتے سنا کہ حضرت عمر ﷜ نے ایک آدمی کے پاس سندس کا حلہ دیکھا ۔ وہ یہ حلہ لے کر نبی اکرمﷺ کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کیا : یہ خرید لیحیے ۔ پھر راوی نے حسب سابق حدیث بیان کی ۔
تشریح : ’’سندس‘‘ باریک ریشم کو کہتے ہیں ۔ ’’سندس‘‘ باریک ریشم کو کہتے ہیں ۔