سنن النسائي - حدیث 5300

كِتَاب الزِّينَةِ ذِكْرُ الرُّخْصَةِ لِلنِّسَاءِ فِي لُبْسِ السِّيَرَاءِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا النَّضْرُ وَأَبُو عَامِرٍ قَالَا حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا صَالِحٍ الْحَنَفِيَّ يَقُولُ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ أُهْدِيَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حُلَّةُ سِيَرَاءَ فَبَعَثَ بِهَا إِلَيَّ فَلَبِسْتُهَا فَعَرَفْتُ الْغَضَبَ فِي وَجْهِهِ فَقَالَ أَمَا إِنِّي لَمْ أُعْطِكَهَا لِتَلْبَسَهَا فَأَمَرَنِي فَأَطَرْتُهَا بَيْنَ نِسَائِي

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5300

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل عورتوں کےلیے ریشمی دھاری دار حلہ پہننے کی رخصت حضرت علی ﷜ نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ کی خدمت عالیہ میں ایک ریشمی دھاریدار حلہ بطور تحفہ بھیجا گیا ۔ آپ نے وہ مجھے بھیج دیا میں نے اسے پہن لیا ۔ ( آپ نے مجھے دیکھا تو ) میں نےآپ کے چہرہ انور پر غصے کے آثار دیکھے ۔ آپ نے فرمایا : ’’میں نے تجھے اس لیے نہیں دیاتھا کہ تو اسے پہنے ۔ ‘‘ پھر میں نے آپ کےحکم سے اپنے گھرکی عورتوں میں تقسم کر دیا ۔
تشریح : ’’گھروں کی عورتوں ‘‘بعض روایات میں فواطم کا لفظ ہے یعنی فاطمہ نامی عورتوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ مراد ان کی والدہ محترمہ حضرت فاطمہ بنت اسدؓ جنہیں فاطمہ کبری بھی کہا جاتا ہے اور ان کی بیوی حضرت فاطمہ بنت رسول اللہﷺ اور ان کی چچازاد بہن فاطمہ بنت حمزہ ﷜ اور ان کی بھائی حضرت عقیل ﷜ کی بیوی فاطمہ بنت شیبہ ہیں ۔ ’’گھروں کی عورتوں ‘‘بعض روایات میں فواطم کا لفظ ہے یعنی فاطمہ نامی عورتوں میں تقسیم کر دیا ہے ۔ مراد ان کی والدہ محترمہ حضرت فاطمہ بنت اسدؓ جنہیں فاطمہ کبری بھی کہا جاتا ہے اور ان کی بیوی حضرت فاطمہ بنت رسول اللہﷺ اور ان کی چچازاد بہن فاطمہ بنت حمزہ ﷜ اور ان کی بھائی حضرت عقیل ﷜ کی بیوی فاطمہ بنت شیبہ ہیں ۔