سنن النسائي - حدیث 5295

كِتَاب الزِّينَةِ طَرْحُ الْخَاتَمِ وَتَرْكُ لُبْسِهِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي بَطْنَ كَفِّهِ فَاتَّخَذَ النَّاسُ الْخَوَاتِيمَ فَأَلْقَاهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا ثُمَّ اتَّخَذَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمًا مِنْ وَرِقٍ فَأَدْخَلَهُ فِي يَدِهِ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ أَبِي بَكْرٍ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُمَرَ ثُمَّ كَانَ فِي يَدِ عُثْمَانَ حَتَّى هَلَكَ فِي بِئْرِ أَرِيسٍ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5295

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل انگوٹھی اتار پھینکنا اور اسے دوبارہ نہ پہننا حضرت ابن عمر ﷜ نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھا ۔ لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں ۔پھر رسول اللہ ﷺ نے اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ’’میں آئندہ اسے کبھی نہیں پہنوں گا ۔ ‘‘ پھر رسول اللہ ﷺ نے چاندی کی انگوٹھی بنوالی اور اسے اپنے دست مبارک میں پہنا ۔ پھر وہ حضرت ابو بکر ﷜ کے ہاتھ میں رہی پھرحضرت عمر﷜ کے ہاتھ میں پھر حضرت عثمان ﷜کے ہاتھ میں حتی کہ وہ اریش کےکنویں میں گم ہو گئی ۔
تشریح : اس کی تفصیل دیکھیے فوائد ومسائل حدیث: 5220۔ اس کی تفصیل دیکھیے فوائد ومسائل حدیث: 5220۔