سنن النسائي - حدیث 5292

كِتَاب الزِّينَةِ طَرْحُ الْخَاتَمِ وَتَرْكُ لُبْسِهِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَكَانَ يَلْبَسُهُ فَجَعَلَ فَصَّهُ فِي بَاطِنِ كَفِّهِ فَصَنَعَ النَّاسُ ثُمَّ إِنَّهُ جَلَسَ عَلَى الْمِنْبَرِ فَنَزَعَهُ وَقَالَ إِنِّي كُنْتُ أَلْبَسُ هَذَا الْخَاتَمَ وَأَجْعَلُ فَصَّهُ مِنْ دَاخِلٍ فَرَمَى بِهِ ثُمَّ قَالَ وَاللَّهِ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا فَنَبَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَهُمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5292

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل انگوٹھی اتار پھینکنا اور اسے دوبارہ نہ پہننا حضرت ابن عمر ﷜ سے روایت ہے کہ رسو اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی ۔ آپ اسے زیب تن فرمایا کرتے تھے ۔ آپ اس کا نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے ۔ لوگوں نے بھی ( سونے کی) انگوٹھیاں بنوالیں پھر ایک دن آپ منبر پر تشریف فرم ہوئے تو اسے اتار پھینکا اور فرمایا : ’’میں یہ انگوٹھی پننا تھا اور اس کا نگینہ اندرونی جانب رکھتا تھا ۔ ’’ پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور فرمایا : ’’ اللہ کی قسم ! اب میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا۔ ‘‘ لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں اتار پھینک
تشریح : دیکھیے حدیث :5221۔ دیکھیے حدیث :5221۔