سنن النسائي - حدیث 5291

كِتَاب الزِّينَةِ طَرْحُ الْخَاتَمِ وَتَرْكُ لُبْسِهِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ حَرْبٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ عَنْ سُلَيْمَانَ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا فَلَبِسَهُ قَالَ شَغَلَنِي هَذَا عَنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمَ إِلَيْهِ نَظْرَةٌ وَإِلَيْكُمْ نَظْرَةٌ ثُمَّ أَلْقَاهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5291

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل انگوٹھی اتار پھینکنا اور اسے دوبارہ نہ پہننا حضرت ابن عباس﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ا نگوٹھی بنوائی اور پہنی پھرفرمایا : ’’اس انگوٹھی نے مجھے تم سے مصروف کیے رکھا ۔ میں کبھی اس کو دیکھتا تھا کبھی تم کو ۔ ‘‘ پھر آپ نے اسے اتار پھینکا۔
تشریح : معلوم ہوتا ہے یہ سونے کی انگوٹھی تھی جس کا ذکر اوپر بھی گزرا ۔ اس کی خوبی صورتی کی وجہ سے آپ کی توجہ بارہا اس کی جانب مبذول ہوئی تو آپ نے اسے پہننے رکھنا مناسب نہ سمجھا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف زینت کےلیے انگوٹھی نہیں پہننی چاہیے ۔ معلوم ہوتا ہے یہ سونے کی انگوٹھی تھی جس کا ذکر اوپر بھی گزرا ۔ اس کی خوبی صورتی کی وجہ سے آپ کی توجہ بارہا اس کی جانب مبذول ہوئی تو آپ نے اسے پہننے رکھنا مناسب نہ سمجھا ۔ اس سے معلوم ہوا کہ صرف زینت کےلیے انگوٹھی نہیں پہننی چاہیے ۔