سنن النسائي - حدیث 5288

كِتَاب الزِّينَةِ مَوْضِعُ الْخَاتَمِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ قَالَ سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ نَهَانِي نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْخَاتَمِ فِي السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5288

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل انگوٹھی کی جگہ ( کس انگلی میں ہے ؟) حضرت ابو ہریرہ﷜ سے روایت ہے کہ میں نے حضرت علی﷜ کو فرماتے سنا کہ نبی ﷺ نے مجھے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی ڈالنے سے منع فرمایا ۔
تشریح : ’’انگشت شہادت ‘‘ عربی میں سبابہ استعمال فرمایاگیا ہے ۔ اس کے لفظی معنی ہیں گالی دینے والی انگلی ۔ جاہلیت میں لوگ گالی دیتے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے تھے اس لیے وہ اس کوسبابہ کہتے ہیں ۔ مسلمان نمازمیں تشہد کے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے ہیں اس لیے ہم اسے شہادت والی انگلی کہتے ہیں ۔ گالی دینا شریعت میں ویسے بھی منع ہے چہ جائیکہ کوئی انگلی سبابہ ہو ۔ حدیث میں یہ لفظ عرف عام کے طور پر آگیا ہے ۔ مختصر بھی ہے ۔ ’’انگشت شہادت ‘‘ عربی میں سبابہ استعمال فرمایاگیا ہے ۔ اس کے لفظی معنی ہیں گالی دینے والی انگلی ۔ جاہلیت میں لوگ گالی دیتے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے تھے اس لیے وہ اس کوسبابہ کہتے ہیں ۔ مسلمان نمازمیں تشہد کے وقت اس انگلی سے اشارہ کرتے ہیں اس لیے ہم اسے شہادت والی انگلی کہتے ہیں ۔ گالی دینا شریعت میں ویسے بھی منع ہے چہ جائیکہ کوئی انگلی سبابہ ہو ۔ حدیث میں یہ لفظ عرف عام کے طور پر آگیا ہے ۔ مختصر بھی ہے ۔