سنن النسائي - حدیث 5284

كِتَاب الزِّينَةِ مَوْضِعُ الْخَاتَمِ صحيح أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اصْطَنَعَ خَاتَمًا فَقَالَ إِنَّا قَدْ اتَّخَذْنَا خَاتَمًا وَنَقَشْنَا عَلَيْهِ نَقْشًا فَلَا يَنْقُشْ عَلَيْهِ أَحَدٌ وَإِنِّي لَأَرَى بَرِيقَهُ فِي خِنْصَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5284

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل انگوٹھی کی جگہ ( کس انگلی میں ہے ؟) حضرت انس ﷜ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ا یک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا : ’’ ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے او رہم نے اس پر ایک عبارت کندہ کروائی ہے ۔ کوئی شخص اس کے مطابق عبارت کندہ نہ کروائے ۔ ‘‘ اللہ کی قسم ! میں ( عالم تصورمیں اب بھی ) اس انگوٹھی کی چمک رسول اللہ ﷺ کی چھنگلی میں دیکھ رہا ہوں ۔