سنن النسائي - حدیث 5283

كِتَاب الزِّينَةِ صِفَةُ خَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَقْشُهُ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ وَاللَّفْظُ لَهُ قَالَا حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ اصْطَنَعْنَا خَاتَمًا وَنَقَشْنَا عَلَيْهِ نَقْشًا فَلَا يَنْقُشْ عَلَيْهِ أَحَدٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5283

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل نبی اکرم ﷺ کی انگوٹھی اور اس کے نقش کا بیان حضرت انس ﷜سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’ہم نےایک انگوٹھی بنوائی ہے اوراس پر ایک خاص نقش ( محمد رسول اللہ ) کندہ کروایا ہے لہذا کوئی شخص اس جیسا نقش نہ بنوائے ۔
تشریح : ’’ہم نے ‘‘ممکن ہے یہ الفاظ کسی راوی کے ہوں یعنی اس نے احتراماً جمع کے الفاظ ذکر کر دیے ہیں ۔ اگرچہ غالب امکان یہ ہے کہ آپ نے اسی طرح کے صیغے استعمال فرمائے ہوں گے۔ یہ بات کرنےکا شاہی اندازہ ہے اورانبیائے کرام خصوصاً خاتم النبین ﷺ سے بڑا ’’شاہ‘‘ کون ہو سکتا ہے ؟ ( باقی تفصیلات کےلیے دیکھیے احادیث : 5210، 5120) ’’ہم نے ‘‘ممکن ہے یہ الفاظ کسی راوی کے ہوں یعنی اس نے احتراماً جمع کے الفاظ ذکر کر دیے ہیں ۔ اگرچہ غالب امکان یہ ہے کہ آپ نے اسی طرح کے صیغے استعمال فرمائے ہوں گے۔ یہ بات کرنےکا شاہی اندازہ ہے اورانبیائے کرام خصوصاً خاتم النبین ﷺ سے بڑا ’’شاہ‘‘ کون ہو سکتا ہے ؟ ( باقی تفصیلات کےلیے دیکھیے احادیث : 5210، 5120)