سنن النسائي - حدیث 5280

كِتَاب الزِّينَةِ صِفَةُ خَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَقْشُهُ صحيح أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ بِشْرٍ وَهُوَ ابْنُ الْمُفَضَّلِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ قَالَ أَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى الرُّومِ فَقَالُوا إِنَّهُمْ لَا يَقْرَءُونَ كِتَابًا إِلَّا مَخْتُومًا فَاتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّةٍ كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِهِ فِي يَدِهِ وَنُقِشَ فِيهِ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5280

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل نبی اکرم ﷺ کی انگوٹھی اور اس کے نقش کا بیان حضرت انس ﷜ نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے رومیوں کے خط لکھنے کا ارادہ فرمایا ۔ لوگوں نے کہا: حضور! وہ لوگ مہر کے بغیر خط نہیں پڑھتے ۔ آپ نے چاندی کی مہر بنوالی ۔ مجھے یوں محسوس ہو رہا ہے کہ میں اب بھی اس کی چمک آپ کے دست مبارک میں دیکھ رہا ہوں ۔ اور آپ نے اس میں ’’محمدرسول اللہ‘‘ کے الفاظ کندہ کروائے ۔