سنن النسائي - حدیث 5268

كِتَاب الزِّينَةِ النَّهْيُ عَنْ لُبْسِ خَاتَمِ الذَّهَبِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نُهِيتُ عَنْ الثَّوْبِ الْأَحْمَرِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَأَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5268

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل ۔ (مردوں کےلیے ) سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت حضرت ابن عباس نے فرمایا نے فرمایا: مجھے سرخ کپڑے سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن مجید پڑھنے سے منع کیا گیا ۔ ’’سرخ کپڑا ‘‘ بعض محققین کا قول ہے کہ مرد کے لیے خالص سرخ کپڑا پہننا منع ہے ۔ صرف سرخ دھاریاں ہوں تو کوئی حرج نہیں ۔ یامطلق سرخ مراد نہیں بلکہ معصفر اور مزعفر مراد ہیں جن کی حرمت کا ذکر دوسری احادیث میں ہے ۔ سرخ کی باقی اقسام جائز ہیں ۔ واللہ اعلم۔ (باقی تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث :5175)