كِتَاب الزِّينَةِ النَّهْيُ عَنْ لُبْسِ خَاتَمِ الذَّهَبِ صحيح الإسناد أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نُهِيتُ عَنْ الثَّوْبِ الْأَحْمَرِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَأَنْ أَقْرَأَ وَأَنَا رَاكِعٌ
کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
۔ (مردوں کےلیے ) سونے کی انگوٹھی پہننے کی ممانعت
حضرت ابن عباس نے فرمایا نے فرمایا: مجھے سرخ کپڑے سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن مجید پڑھنے سے منع کیا گیا ۔
تشریح :
’’سرخ کپڑا ‘‘ بعض محققین کا قول ہے کہ مرد کے لیے خالص سرخ کپڑا پہننا منع ہے ۔ صرف سرخ دھاریاں ہوں تو کوئی حرج نہیں ۔ یامطلق سرخ مراد نہیں بلکہ معصفر اور مزعفر مراد ہیں جن کی حرمت کا ذکر دوسری احادیث میں ہے ۔ سرخ کی باقی اقسام جائز ہیں ۔ واللہ اعلم۔ (باقی تفصیل کے لیے دیکھیے حدیث :5175)