سنن النسائي - حدیث 5267

كِتَاب الزِّينَةِ تَحْرِيمُ لُبْسِ الذَّهَبِ صحيح أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى وَيَزِيدُ وَمُعْتَمِرٌ وَبِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ قَالُوا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ عَنْ أَبِي مُوسَى أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ أَحَلَّ لِإِنَاثِ أُمَّتِي الْحَرِيرَ وَالذَّهَبَ وَحَرَّمَهُ عَلَى ذُكُورِهَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5267

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل سونا پہننے کی حرمت کا بیان حضرت ابو موسیٰ ﷜ سےروایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ عزوجل نے ریشم اور سونا میری امت کی عورتون کے لیے حلال قرار فرمایا ہے اور مردوں کے لیے حرام ہے ۔ ‘‘
تشریح : عورتوں کےلیے سونا پہننا حلال ہےمگر سونا چاندی کے برتنوں کا استعمال مرد وعورت سب کےلیے منع ہے کیونکہ یہ قطعاً غیر ضروری ہے اور سوائے فخر و نمائش کے اس کا کوئی مقصد نہیں ۔ نہیں زیورات بھی صرف زینت کی حد تک عورت استعمال کر سکتی ہے فخر و مباہات کے لیے نہیں ۔ ( تفصیل کےلیے دیکھیے احادیث : 5139سے 5146تک ۔ ) عورتوں کےلیے سونا پہننا حلال ہےمگر سونا چاندی کے برتنوں کا استعمال مرد وعورت سب کےلیے منع ہے کیونکہ یہ قطعاً غیر ضروری ہے اور سوائے فخر و نمائش کے اس کا کوئی مقصد نہیں ۔ نہیں زیورات بھی صرف زینت کی حد تک عورت استعمال کر سکتی ہے فخر و مباہات کے لیے نہیں ۔ ( تفصیل کےلیے دیکھیے احادیث : 5139سے 5146تک ۔ )