سنن النسائي - حدیث 5266

كِتَاب الزِّينَةِ ذِكْرُ أَطْيَبِ الطِّيبِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ غَزْوَانَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُلَيْدِ بْنِ جَعْفَرٍ وَالْمُسْتَمِرُ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ ذَكَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ امْرَأَةً حَشَتْ خَاتَمَهَا بِالْمِسْكِ فَقَالَ وَهُوَ أَطْيَبُ الطِّيبِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5266

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل بہترین خوشبو کاذکر حضرت ابو سعید خدری ﷜بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے ایک عورت کا ذکر فرمایا جس نے اپنی انگوٹھی کوکستوری سے بھر رکھا تھا ۔پھرآپ نے فرمایا: ’’یہ سب سے اچھی اور پاکیزہ خوشبو ہے ۔ ‘‘
تشریح : 1۔ انگوٹھی کے نگ میں کستوری بھری ہو گی ۔ ممکن ہے ساری انگوٹھی کھوکھلی ہو ۔ یہ عورت نبی اسرائیل میں سے تھی ۔ 2۔ اگر عورت نے گھر میں باہر جانا ہو تو ایسی ( خوشبو والی ) انگوٹھی پہن کر نہیں جاسکتی ۔ گھر کے اندر پہن سکتی ہے ۔ 3۔ اس عورت کا ذکر بطور تعریف بھی ہو سکتا ہے اور بطور مذمت بھی ۔ تعریف اور مذمت استعمال کے لحاظ سے ہے۔ 1۔ انگوٹھی کے نگ میں کستوری بھری ہو گی ۔ ممکن ہے ساری انگوٹھی کھوکھلی ہو ۔ یہ عورت نبی اسرائیل میں سے تھی ۔ 2۔ اگر عورت نے گھر میں باہر جانا ہو تو ایسی ( خوشبو والی ) انگوٹھی پہن کر نہیں جاسکتی ۔ گھر کے اندر پہن سکتی ہے ۔ 3۔ اس عورت کا ذکر بطور تعریف بھی ہو سکتا ہے اور بطور مذمت بھی ۔ تعریف اور مذمت استعمال کے لحاظ سے ہے۔