سنن النسائي - حدیث 5264

كِتَاب الزِّينَةِ الطِّيبُ صحيح و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ أَبِي جَعْفَرٍ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ عَنْ زَيْنَبَ الثَّقَفِيَّةِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيَّتُكُنَّ خَرَجَتْ إِلَى الْمَسْجِدِ فَلَا تَقْرَبَنَّ طِيبًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5264

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل خوشبو کا بیان حضرت زینب ثقفیہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا : ’’تم میں سے عورت بھی مسجد کو جائے وہ خوشبو کے قریب بھی نہ جائے ۔‘‘
تشریح : جب مسجد میں جاتے وقت خوشبو کی اجازت نہیں حالانکہ وہ مقدس جگہ ہے تو بازار یا لوگوں کے گھروں یا کھیتوں میں جاتے وقت خوشبو کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے ؟ جب مسجد میں جاتے وقت خوشبو کی اجازت نہیں حالانکہ وہ مقدس جگہ ہے تو بازار یا لوگوں کے گھروں یا کھیتوں میں جاتے وقت خوشبو کی اجازت کیسے ہو سکتی ہے ؟