سنن النسائي - حدیث 5257

كِتَاب الزِّينَةِ لَعْنُ الْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ لَعَنَ اللَّهُ الْمُتَوَشِّمَاتِ وَالْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ أَلَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5257

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل بال اکھیڑنے والی اور دانت کھلے کرنے والی عورتوں بھی ملعون ہیں حضرت عبد اللہ بن مسعود ﷜ نے فرمایاکرتے تھے:اللہ تعالیٰ نے رنگ بھروانے والی اور بہ تکلف بال اکھیڑنے والی ، دانت کھلے کرنےوالی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے ۔ میں اس پر کیوں نہ لعنت کروں جس پر رسول اللہ نے لعنت فرمائی ہے ۔