سنن النسائي - حدیث 5256

كِتَاب الزِّينَةِ لَعْنُ الْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ لَعَنَ اللَّهُ الْمُتَنَمِّصَاتِ وَالْمُتَفَلِّجَاتِ وَالْمُتَوَشِّمَاتِ الْمُغَيِّرَاتِ خَلْقَ اللَّهِ فَأَتَتْهُ امْرَأَةٌ فَقَالَتْ أَنْتَ الَّذِي تَقُولُ كَذَا وَكَذَا قَالَ وَمَا لِي لَا أَقُولُ مَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5256

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل بال اکھیڑنے والی اور دانت کھلے کرنے والی عورتوں بھی ملعون ہیں حضرت عبد اللہ بن مسعود ﷜ نے فرمایا:اللہ تعالیٰ نے بال اکھیڑنے والی ، دانتوں کو کھلا کرنے والی اور رنگ بھروانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے جواللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی صورت کو بدلتی ہیں ۔ ایک عورت ان کے پاس آئی اور کہا : آپ ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں ؟ انہوں نے کہا میں وہ بات کیوں نہ کہوں جو رسول ﷺ نے فرمائی ہو ؟