كِتَاب الزِّينَةِ لَعْنُ الْوَاشِمَةِ وَالْمُوتَشِمَةِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَاصِلَةَ وَالْمُوتَصِلَةَ وَالْوَاشِمَةَ وَالْمُوتَشِمَةَ
کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل
گودنے والی اور گدوانے والی ( رنگ بھر نے والی اور بھروانے والی ) عورت پر لعنت کا بیان
حضرت ابن عمر نے فرمایا : رسول اللہ ﷺ نے مصنوعی بال لگانے والی ، لگوانے والی ، رنگ بھر نے والی اور بھروانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے
تشریح :
حسن کی خاطر جسم کے بعض حصوں کو سوئی سے چھید کر سرمہ یا کوئی اور رنگ بھرا جاتا تھا ۔ ظاہر ہے کہ یہ اپنے آپ کوعذاب میں ڈالنا نیز غیر ضروری تکلف ہے لہذا منع ہے ۔ ( دیکھیے حدیث :5094)
حسن کی خاطر جسم کے بعض حصوں کو سوئی سے چھید کر سرمہ یا کوئی اور رنگ بھرا جاتا تھا ۔ ظاہر ہے کہ یہ اپنے آپ کوعذاب میں ڈالنا نیز غیر ضروری تکلف ہے لہذا منع ہے ۔ ( دیکھیے حدیث :5094)