سنن النسائي - حدیث 5236

كِتَاب الزِّينَةِ اتِّخَاذُ الْجُمَّةِ صحيح أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْمَعِيلُ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ كَانَ شَعْرُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى نِصْفِ أُذُنَيْهِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5236

کتاب: زینت سے متعلق احکام و مسائل کانوں سےنیچے ( کندھوں) تک زلفیں چھوڑنا حضرت انس ﷜ نے فرمایا: نبی اکرم ﷺ کے بال مبارک نصف کانوں تک ہوتے تھے ۔
تشریح : نبی ﷺ کےبالوں کی بابت احادیث میں تین الفاظ آئے ہیں : الجمة ، اللمة اور الوفرة. الجمة: کندھوں اور شانوں تک لٹکی ہوئی زلفیں اللمة: کان کی لو سے بڑھی ہوئی زلفیں الوفرة: کانوں تک پہنچنے والے ، یعنی کانوں سے ملے ہوئے بال وفرہ کہلاتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ کےبال مبارک ، مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں ہوا کرتے تھے ۔ مذکورہ حدیث میں ایک صورت کا ذکر ہے ۔ نبی ﷺ کےبالوں کی بابت احادیث میں تین الفاظ آئے ہیں : الجمة ، اللمة اور الوفرة. الجمة: کندھوں اور شانوں تک لٹکی ہوئی زلفیں اللمة: کان کی لو سے بڑھی ہوئی زلفیں الوفرة: کانوں تک پہنچنے والے ، یعنی کانوں سے ملے ہوئے بال وفرہ کہلاتے ہیں ۔ رسول اللہ ﷺ کےبال مبارک ، مختلف اوقات میں مختلف صورتوں میں ہوا کرتے تھے ۔ مذکورہ حدیث میں ایک صورت کا ذکر ہے ۔