سنن النسائي - حدیث 5218

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ نَزْعُ الْخَاتَمِ عِنْدَ دُخُولِ الْخَلَاءِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ ذَهَبٍ وَجَعَلَ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِيمَ فَطَرَحَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَالَ لَا أَلْبَسُهُ أَبَدًا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5218

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت انگوٹھی اتارلینے کا بیان حضرت ابن عمر ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سونے کی انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا ۔ لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوالیں ۔ پھر نبی اکرم ﷺ نے وہ انگوٹھی اتار پھینکی اور فرمایا : ’’ میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا ۔ ‘‘