سنن النسائي - حدیث 5215

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ النَّهْيُ عَنْ الْخَاتَمِ فِي السَّبَّابَةِ صحيح أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْ اللَّهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَنَهَانِي أَنْ أَضَعَ الْخَاتَمِ فِي هَذِهِ وَهَذِهِ وَأَشَارَ بِشْرٌ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى قَالَ وَقَالَ عَاصِمٌ أَحَدُهُمَا

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5215

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل انگشت شہادت میں انگوٹھی پہننے کی ممانعت حضرت علی ﷜ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے فرمایا : ’’ کہو : اے اللہ ! مجھے ہدایت اور میانہ روی پر قائم رکھ ‘‘۔ اور آٖپ نے مجھے اس اور اس یعنی انگشت شہادت اور درمیانی انگلی میں انگوٹھی ڈالنے سے منع فرمایا ۔
تشریح : : ’’میانہ روی ‘‘ عربی میں لفظ سداد استعمال فرمایا گیا ہے ۔ اس کے لفظی معنی درست بات اور درست کام کے ہیں ۔ اور درست وہی ہوتا ہے جس میں میانہ روی ہو ‘ لہذا اس معنی کو ترجیح دی گئی ہے ۔ : ’’میانہ روی ‘‘ عربی میں لفظ سداد استعمال فرمایا گیا ہے ۔ اس کے لفظی معنی درست بات اور درست کام کے ہیں ۔ اور درست وہی ہوتا ہے جس میں میانہ روی ہو ‘ لہذا اس معنی کو ترجیح دی گئی ہے ۔