سنن النسائي - حدیث 5200

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ صِفَةُ خَاتَمِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى قَالَ حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحْيَى قَالَ أَخْبَرَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمُ فِضَّةٍ يَتَخَتَّمُ بِهِ فِي يَمِينِهِ فَصُّهُ حَبَشِيٌّ يَجْعَلُ فَصَّهُ مِمَّا يَلِي كَفَّهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5200

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل نبئ اکرم ﷺ کی انگوٹھی کیسی تھی؟ حضرت انس بن مالک﷜ نے فرمایا: رسول اللہﷺ کے پاس چاندی کی انگوٹھی تھی جسے آپ اپنے دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے۔ اس کا نگینہ حبشہ کا بنا ہوا تھا اور آپ نگینہ ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔
تشریح : 1۔’دائیں ہاتھ‘ کیونکہ زینت کے لیے دایاں ہاتھ مناسب ہے۔ بایاں ہاتھ تو استنجا وغیرہ کےلیے استعمال کے لیے ہوتا ہے۔ بعض روایات میں بائیں کا بھی ذکر ہے بائیں میں انگوٹھی پہننے کی روایات بھی صحیح ہیں، لہذا دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہننا جائز ہے مگر ترجیح دائیں کو ہے کیونکہ یہ اکثر روایات میں ہے۔ 2۔ ’ ہتھیلی کی جانب‘ کیونکہ آپ نے اسے زینت کے لیے نہیں پہنا تھا بلکہ مہر لگانے کےلیے پہنا تھا۔ ویسے کوئی حرج نہیں اگر نگینہ ہاتھ کی پشت کی طرف بھی کر لیا جائے کیونکہ منع کی کوئی دلیل نہیں۔ 3۔ مذکورہ احادیث صحیحہ سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ مردوں کےلیے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ رسول اللہﷺ نے خود چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور پہنی۔ آپ کے صحابہ نے بھی نبی ﷺ کے اس طریقے کو اپنایا اور ائمہ دین نے بھی اس پر عمل کیا۔ 1۔’دائیں ہاتھ‘ کیونکہ زینت کے لیے دایاں ہاتھ مناسب ہے۔ بایاں ہاتھ تو استنجا وغیرہ کےلیے استعمال کے لیے ہوتا ہے۔ بعض روایات میں بائیں کا بھی ذکر ہے بائیں میں انگوٹھی پہننے کی روایات بھی صحیح ہیں، لہذا دونوں ہاتھوں میں انگوٹھی پہننا جائز ہے مگر ترجیح دائیں کو ہے کیونکہ یہ اکثر روایات میں ہے۔ 2۔ ’ ہتھیلی کی جانب‘ کیونکہ آپ نے اسے زینت کے لیے نہیں پہنا تھا بلکہ مہر لگانے کےلیے پہنا تھا۔ ویسے کوئی حرج نہیں اگر نگینہ ہاتھ کی پشت کی طرف بھی کر لیا جائے کیونکہ منع کی کوئی دلیل نہیں۔ 3۔ مذکورہ احادیث صحیحہ سے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ مردوں کےلیے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ رسول اللہﷺ نے خود چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور پہنی۔ آپ کے صحابہ نے بھی نبی ﷺ کے اس طریقے کو اپنایا اور ائمہ دین نے بھی اس پر عمل کیا۔