كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ مِقْدَارُ مَا يَجْعَلُ فِي الْخَاتَمِ مِنْ الْفِضَّةِ ضعيف أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُسْلِمٍ مِنْ أَهْلِ مَرْوَ أَبُو طَيْبَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ حَدِيدٍ فَقَالَ مَا لِي أَرَى عَلَيْكَ حِلْيَةَ أَهْلِ النَّارِ فَطَرَحَهُ ثُمَّ جَاءَهُ وَعَلَيْهِ خَاتَمٌ مِنْ شَبَهٍ فَقَالَ مَا لِي أَجِدُ مِنْكَ رِيحَ الْأَصْنَامِ فَطَرَحَهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مِنْ أَيِّ شَيْءٍ أَتَّخِذُهُ قَالَ مِنْ وَرِقٍ وَلَا تُتِمَّهُ مِثْقَالًا
کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل
چاندی کی انگوٹھی کس مقدار کی ہونی چاہیے؟
حضرت بریدہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبئ اکرمﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو اس نے لوہے کی انگوٹھی پہن رکھی تھی۔ آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تجھ پر جہنمیوں کا زیور دیکھتا ہوں؟ اس نے اسے اتار پھینکا۔ پھر وہ آپ کے پاس آیا تو اس نے پیتل کی انگوٹھی ڈالی ہوئی تھی۔ آپ نے فرمایا: کیا وجہ ہے کہ میں تجھ سے بتوں کی بو پاتا ہوں؟ اس نے اسے بھی اتار پھینکا( اور ) کہا: اے اللہ کے رسول! میں کس چیز کی انگوٹھی بنواؤں؟ آپ نے فرمایا: چاندی سے اور اسے بھی ایک مثقال سے کم رکھنا۔
تشریح :
محقق کتاب کا اس روایت کی سند کو حسن کہنا محل نظر ہے کیونکہ اس کی سند میں عبداللہ بن مسلم راجح قول کے مطابق ضعیف ہے اور کسی نے اس کی متابعت بھی نہیں کی۔ تفصیل کےلیے دیکھئے: ( ذخیرۃ العقبیٰ شرح سنن النسائی:38؍283) تاہم اس میں لوہے کی انگوٹھی کو جہنمیوں کا زیور قراردینے والا جملہ دیگر صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ تفصیل کےلیے دیکھئے، حدیث :5208 کے فوائد۔