سنن النسائي - حدیث 5190

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ وَالِاخْتِلَافُ عَلَى قَتَادَةَ صحيح أَخْبَرَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْمَعْنِيُّ الْبَصْرِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ قَالَ حَدَّثَنَا حَفْصٌ اللَّيْثِيُّ قَالَ أَشْهَدُ عَلَى عِمْرَانَ أَنَّهُ حَدَّثَنَا قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ الْحَرِيرِ وَعَنْ التَّخَتُّمِ بِالذَّهَبِ وَعَنْ الشُّرْبِ فِي الْحَنَاتِمِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5190

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل ابوہریرہ کی حدیث اور فتادہ پر اختلاف کا بیان حضرت حفص لیثی بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت عمران( بن حصین) ﷜ کے بارے میں گواہی دیتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں بیان فرمایا کہ رسول اللہﷺ نے ریشم پہننے، سونے کی انگوٹھی استعمال کرنے اور سبز مٹکوں کا نبیذ پینے سے منع فرمایا ہے۔
تشریح : 1۔ ان دو روایات سے صراحتاً معلوم ہوا کہ مندرجہ بالا چیزوں سے نہی صرف حضرت علی﷜ سے خاص نہیں۔ 2۔ اگر آپ اس قدر تکرار سے ملول ہوں تو دیکھئے فائدہ حدیث نمبر5163. 1۔ ان دو روایات سے صراحتاً معلوم ہوا کہ مندرجہ بالا چیزوں سے نہی صرف حضرت علی﷜ سے خاص نہیں۔ 2۔ اگر آپ اس قدر تکرار سے ملول ہوں تو دیکھئے فائدہ حدیث نمبر5163.