سنن النسائي - حدیث 5187

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ حَدِيثُ عَبِيدَةَ صحيح موقوف ، و الأصح الرفع أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ أَنْبَأَنَا هِشَامٌ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَى عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5187

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل عبیدہ کی حدیث حضرت علی﷜ نے فرمایا: آپ نے سرخ رنگ کے ریشمی گدیلوں ، قسی کپڑوں اور سونے کی انگوٹھی سے منع فرمایا۔
تشریح : ’سرخ رنگ‘ عربی میں لفظ ارجوان استعمال کیا گیا ہے جوارجوان کا معرب ہے۔ یہ سرخ رنگ کا پھول ہوتا ہے۔ گدیلوں کو ارغوان کہنے کا مطلب رنگ میں تشبیہ دینا ہے، یعنی ارغوان جیسے سرخ گدیلے ۔ البتہ حرمت کی وجہ ان کی سرخی کی بجائے ان کا ریشمی ہونا ہے۔ (مزید تفصیل کےلیے دیکھئے، حدیث:69۔5168) ’سرخ رنگ‘ عربی میں لفظ ارجوان استعمال کیا گیا ہے جوارجوان کا معرب ہے۔ یہ سرخ رنگ کا پھول ہوتا ہے۔ گدیلوں کو ارغوان کہنے کا مطلب رنگ میں تشبیہ دینا ہے، یعنی ارغوان جیسے سرخ گدیلے ۔ البتہ حرمت کی وجہ ان کی سرخی کی بجائے ان کا ریشمی ہونا ہے۔ (مزید تفصیل کےلیے دیکھئے، حدیث:69۔5168)