سنن النسائي - حدیث 5186

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ حَدِيثُ عَبِيدَةَ صحيح أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبِيدَةَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْقَسِّيِّ وَالْحَرِيرِ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَأَنْ أَقْرَأَ رَاكِعًا خَالَفَهُ هِشَامٌ وَلَمْ يَرْفَعْهُِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5186

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل عبیدہ کی حدیث حضرت علی﷜ نے فرمایا: نبئ اکرم ﷺ نے مجھے قسی کپڑوں ، ریشم، سونے کی انگوٹھی اور دوران رکوع میں قراءت قرآن سے منع فرمایا ہے۔ ہشام نے اس ( اشعث بن عبدالملک) کی مخالفت کی ہے اور اس نےاسے مرفوع بیان نہیں کیا۔
تشریح : مقصد یہ ہے کہ اشعث نے محمد بن سیرین سے یہ روایت بیان کی تو کہا ہے: عن محمد ، عن عبیدۃ، عن علی، قال: نہانی النبیﷺ یعنی حدیث مرفوعا بیان کی ہے اور جب ہشام نے محمدبن سیرین سے بیان کی تو کہا ہے: عن عبیدۃ، عن علی ، قال: نہی...... یعنی انہوں نے موقوف روایت بیان کی ہے، تاہم یہ حکماً مرفوع ہے۔ مقصد یہ ہے کہ اشعث نے محمد بن سیرین سے یہ روایت بیان کی تو کہا ہے: عن محمد ، عن عبیدۃ، عن علی، قال: نہانی النبیﷺ یعنی حدیث مرفوعا بیان کی ہے اور جب ہشام نے محمدبن سیرین سے بیان کی تو کہا ہے: عن عبیدۃ، عن علی ، قال: نہی...... یعنی انہوں نے موقوف روایت بیان کی ہے، تاہم یہ حکماً مرفوع ہے۔