سنن النسائي - حدیث 5175

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ خَاتَمُ الذَّهَبِ صحيح أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ وَعُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ قَالَ أَبُو عَلِيٍّ حَدَّثَنَا وَقَال عُثْمَانُ أَنْبَأَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُنَيْنٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي حِبِّي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَلَاثٍ لَا أَقُولُ نَهَى النَّاسَ نَهَانِي عَنْ تَخَتُّمِ الذَّهَبِ وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَعَنْ الْمُعَصْفَرِ الْمُفَدَّمَةِ وَلَا أَقْرَأُ سَاجِدًا وَلَا رَاكِعًا تَابَعَهُ الضَّحَّاكُ بْنُ عُثْمَانَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5175

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل سونے کی انگوٹھی کا بیان حضرت علی﷜سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: مجھے پیارے رسول اللہﷺ نے تین چیزوں سے منع فرمایا: میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے سب لوگوں کو منع فرمایا ہے۔ آپ نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننے، قسی کپڑے پہننے اور سرخ کسم رنگ کے کپڑے پہننے سے منع فرمایا، نیز یہ کہ میں نے رکوع یا سجدے میں قرآن مجید نہ پڑھوں۔ ضحاک بن عثمان نے اس ( داؤد بن قیس) کی متابعت کی ہے۔
تشریح : 1۔ ضحاک بن عثمان نے داؤد بن قیس کی متابعت اس طرح کی ہے کہ حضرت علی﷜ اور عبداللہ بن حنین کے درمیان حضرت عبداللہ بن عباس ﷜ کا واسطہ ذکر کیا ہے جیساکہ آگے آنےوالی حدیث:5176 کی سند میں ہے۔ واللہ اعلم. 2۔’ میں نہیں کہتا‘ مقصود یہ ہے کہ آپ نے مجھ سے خطاب فرماتے ہوئے مفرد کے صیغے استعمال فرمائے تھے، لہذا میں بھی مفرد کے صیغے ہی استعمال کرتا ہوں، جمع کے نہیں ورنہ بیان شدہ چیزیں حضرت علی﷜ کی طرح سب مسلمانوں کے لیے حرام ہیں، گویا سونے اور ریشمی کپڑے کی حرمت صرف مردوں کے لیے ہے۔3۔ ’کسم (کسمبھ) ‘یہ سرخ رنگ کی ان اقسام میں شامل ہے جو مردوں کےلیے حرام ہیں ۔ ہر رنگ کی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔ 1۔ ضحاک بن عثمان نے داؤد بن قیس کی متابعت اس طرح کی ہے کہ حضرت علی﷜ اور عبداللہ بن حنین کے درمیان حضرت عبداللہ بن عباس ﷜ کا واسطہ ذکر کیا ہے جیساکہ آگے آنےوالی حدیث:5176 کی سند میں ہے۔ واللہ اعلم. 2۔’ میں نہیں کہتا‘ مقصود یہ ہے کہ آپ نے مجھ سے خطاب فرماتے ہوئے مفرد کے صیغے استعمال فرمائے تھے، لہذا میں بھی مفرد کے صیغے ہی استعمال کرتا ہوں، جمع کے نہیں ورنہ بیان شدہ چیزیں حضرت علی﷜ کی طرح سب مسلمانوں کے لیے حرام ہیں، گویا سونے اور ریشمی کپڑے کی حرمت صرف مردوں کے لیے ہے۔3۔ ’کسم (کسمبھ) ‘یہ سرخ رنگ کی ان اقسام میں شامل ہے جو مردوں کےلیے حرام ہیں ۔ ہر رنگ کی کئی قسمیں ہوتی ہیں۔