سنن النسائي - حدیث 5173

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ خَاتَمُ الذَّهَبِ صحيح أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ دُحَيْمٌ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ هُوَ ابْنُ مُعَاوِيَةَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ هُوَ ابْنُ سُمَيْعٍ الْحَنَفِيُّ عَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ جَاءَ صَعْصَعَةُ بْنُ صُوحَانَ إِلَى عَلِيٍّ فَقَالَ انْهَنَا عَمَّا نَهَاكَ عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّاءِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْجِعَةِ وَنَهَانَا عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ وَلُبْسِ الْحَرِيرِ وَلُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ الْحَمْرَاءِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5173

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل سونے کی انگوٹھی کا بیان حضرت مالک بن عمیرسے روایت ہے کہ حضرت صعصعہ بن صوحان حضرت علی﷜ کےپاس آئے اور کہا: ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس سے رسول اللہﷺ نے آپ کو منع فرمایا ہو۔ انہوں نے فرمایا: آپ نے مجھے کدو کے برتن، سبز مٹکے، کھجور کی جڑ کے بنائے ہوئے برتن ، جعہ ( جوکے نشیلے نبیذ) سے منع فرمایا ہے، نیز ہمیں سونے کے انگوٹھی، ریشم کے لباس پہننے، قسی کپڑوں کے پہننے اور سرخ ریشمی گدیلے سے بھی روکا تھا۔
تشریح : کھجور کی جڑکو اندر سے کرید کرید کر بڑا سا برتن بنالیا جاتاتھا۔ یہ بھی مساموں سے خالی ہوتا تھا، اس لیے اس برتن کو بھی انہوں نے شراب کےلیے مخصوص کررکھا تھا تاکہ جلدی نشہ پیدا ہو، نیز یہ روایت شواہد کی بنا پر صحیح ہے جیسا کہ محقق کتاب نے بھی لکھا ہے کہ سابقہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔ کھجور کی جڑکو اندر سے کرید کرید کر بڑا سا برتن بنالیا جاتاتھا۔ یہ بھی مساموں سے خالی ہوتا تھا، اس لیے اس برتن کو بھی انہوں نے شراب کےلیے مخصوص کررکھا تھا تاکہ جلدی نشہ پیدا ہو، نیز یہ روایت شواہد کی بنا پر صحیح ہے جیسا کہ محقق کتاب نے بھی لکھا ہے کہ سابقہ روایت اس سے کفایت کرتی ہے۔