سنن النسائي - حدیث 5171

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ خَاتَمُ الذَّهَبِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ صُوحَانَ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ حَلْقَةِ الذَّهَبِ وَالْقَسِّيِّ وَالْمِيثَرَةِ وَالْجِعَةِ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ الَّذِي قَبْلَهُ أَشْبَهُ بِالصَّوَابِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5171

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل سونے کی انگوٹھی کا بیان حضرت علی﷜ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی، قسی کپڑوں‘ ریشمی گدیلے اور جعہ کےاستعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمن ( امام نسائی﷫) نے کہا: اس (حدیث:5171) سے پہلی روایت( 5170) زیادہ درست ہے۔
تشریح : 1۔ امام نسائی نے عن ابی اسحاق عن ہبیرۃ بن مریم، عن علی والی سابقہ روایت کو ترجیح دیتے ہوئے صحیح قراردیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابو اسحاق کے دیگر شاگرد، مثلاً: ابوالاحوص، زکریا بن ابوزائدہ اور زہیربن معاویہ تینوں نے بایں سند بیان کیا ہے: عن اسحاق عن ہبیرۃ بن مریم دیکھئے: ( سنن النسائی، الزینۃ، باب خاتم الذہب، حدیث:5168، 5169، 5170) مزید برآں یہ کہ ابوداؤد کی روایت میں امام شعبہ ﷫ نے بھی ان تینوں کی متابعت کی ہے۔ انہوں نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے : عن ابی اسحاق عن ہبیرۃ عن علی...... عمار بن رزیق نے ابواسحاق کے تمام شاگردوں کی مخالفت کی ہے اور یہ روایت عن ابی اسحاق ، عن صعصعۃ عن علی کی سندسے بیان کی، اس لیے عمار بن رزیق کی بیان کردہ روایت شاذ اور ابواسحاق کے دیگر شاگردوں کی روایت محفوظ بنتی ہے، لہذا یہی روایت ارجح ہے۔ یاد رہے کہ یہ شذوذ صرف اس سند میں ہے ۔ جہاں تک متن کا تعلق ہے تو وہ صحیح ہے کیونکہ صعصعہ کی روایت بھی حضرت علی﷜ سے دوسرے طریق سے صحیح ہے جیسا کہ آئندہ حدیث میں ہے۔ واللہ اعلم. 2۔ ہر نشہ آور مشروب حرام ہے ، خواہ کسی چیز سے بنا ہو، قلیل ہو یا کثیر۔ تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔ 1۔ امام نسائی نے عن ابی اسحاق عن ہبیرۃ بن مریم، عن علی والی سابقہ روایت کو ترجیح دیتے ہوئے صحیح قراردیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ابو اسحاق کے دیگر شاگرد، مثلاً: ابوالاحوص، زکریا بن ابوزائدہ اور زہیربن معاویہ تینوں نے بایں سند بیان کیا ہے: عن اسحاق عن ہبیرۃ بن مریم دیکھئے: ( سنن النسائی، الزینۃ، باب خاتم الذہب، حدیث:5168، 5169، 5170) مزید برآں یہ کہ ابوداؤد کی روایت میں امام شعبہ ﷫ نے بھی ان تینوں کی متابعت کی ہے۔ انہوں نے بھی اسی طرح بیان کیا ہے : عن ابی اسحاق عن ہبیرۃ عن علی...... عمار بن رزیق نے ابواسحاق کے تمام شاگردوں کی مخالفت کی ہے اور یہ روایت عن ابی اسحاق ، عن صعصعۃ عن علی کی سندسے بیان کی، اس لیے عمار بن رزیق کی بیان کردہ روایت شاذ اور ابواسحاق کے دیگر شاگردوں کی روایت محفوظ بنتی ہے، لہذا یہی روایت ارجح ہے۔ یاد رہے کہ یہ شذوذ صرف اس سند میں ہے ۔ جہاں تک متن کا تعلق ہے تو وہ صحیح ہے کیونکہ صعصعہ کی روایت بھی حضرت علی﷜ سے دوسرے طریق سے صحیح ہے جیسا کہ آئندہ حدیث میں ہے۔ واللہ اعلم. 2۔ ہر نشہ آور مشروب حرام ہے ، خواہ کسی چیز سے بنا ہو، قلیل ہو یا کثیر۔ تفصیل پیچھے گزر چکی ہے۔