سنن النسائي - حدیث 5168

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ خَاتَمُ الذَّهَبِ صحيح أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ هُبَيْرَةَ بْنِ يَرِيمَ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ نَهَانِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنْ الْقَسِّيِّ وَعَنْ الْمَيَاثِرِ الْحُمْرِ وَعَنْ الْجِعَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5168

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل سونے کی انگوٹھی کا بیان حضرت علی﷜ نے فرمایا: نبئ اکرمﷺ نے مجھے سونے کی انگوٹھی ، ریشمی کپڑوں اور سرخ ریشمی گدیلوں اور جعہ( کے استعمال) سے منع فرمایا ۔
تشریح : 1۔ ’ریشمی کپڑوں‘ عربی میں لفظ قسی استعمال کیا گیا ہے۔ قس مصر کے علاقے میں ایک بستی کا نام تھا، جہاں ریشمی کپڑے بنائے جاتے تھے۔ ان کو قسی کہا جاتا تھا۔ مراد ریشمی کپڑے ہیں، قس میں بنیں یا کہیں اور کیونکہ حرمت کی وجہ ریشم ہونا ہے نہ کہ قس بستی میں تیار ہونا۔ دوسری توجیہ یہ کی گئی ہے کہ قس اصل میں قز تھا اور اس کے معنی ہیں کچا ریشم ۔ گویا قسی سے مراد کچے ریشم سے بنائے گئے کپڑے ہیں، یعنی ریشم کا استعمال مردوں کے لیے حرام ہے چاہے کچا ہو یا پکا۔ 2۔ ’ سرخ ریشمی گدیلوں‘ ریشمی گدیلے عموماً سرخ ہوتے تھے ورنہ ریشمی گدیلے حرام ہیں، سرخ ہوں یا سبز، سفید ہوں یا سیاہ۔ 3۔’ جعہ‘ جو کا نبیذ جس میں نشہ ہوتا تھا۔ 1۔ ’ریشمی کپڑوں‘ عربی میں لفظ قسی استعمال کیا گیا ہے۔ قس مصر کے علاقے میں ایک بستی کا نام تھا، جہاں ریشمی کپڑے بنائے جاتے تھے۔ ان کو قسی کہا جاتا تھا۔ مراد ریشمی کپڑے ہیں، قس میں بنیں یا کہیں اور کیونکہ حرمت کی وجہ ریشم ہونا ہے نہ کہ قس بستی میں تیار ہونا۔ دوسری توجیہ یہ کی گئی ہے کہ قس اصل میں قز تھا اور اس کے معنی ہیں کچا ریشم ۔ گویا قسی سے مراد کچے ریشم سے بنائے گئے کپڑے ہیں، یعنی ریشم کا استعمال مردوں کے لیے حرام ہے چاہے کچا ہو یا پکا۔ 2۔ ’ سرخ ریشمی گدیلوں‘ ریشمی گدیلے عموماً سرخ ہوتے تھے ورنہ ریشمی گدیلے حرام ہیں، سرخ ہوں یا سبز، سفید ہوں یا سیاہ۔ 3۔’ جعہ‘ جو کا نبیذ جس میں نشہ ہوتا تھا۔