سنن النسائي - حدیث 5158

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ تَحْرِيمُ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ صحيح أَخْبَرَنِي شُعَيْبُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ إِسْحَقَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعَيْبٌ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ عَنْ حَدِيثِ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو شَيْخٍ قَالَ حَدَّثَنِي حِمَّانُ قَالَ حَجَّ مُعَاوِيَةُ فَدَعَا نَفَرًا مِنْ الْأَنْصَارِ فِي الْكَعْبَةِ فَقَالَ أَنْشُدُكُمْ بِاللَّهِ أَلَمْ تَسْمَعُوا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى عَنْ الذَّهَبِ قَالُوا نَعَمْ قَالَ وَأَنَا أَشْهَدُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5158

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل مردوں پر سونا حرام ہے حضرت حمان نے بیان فرمایا کہ حضرت معاویہ ﷜ حج کو گئے تو آپ نے انصار کی ایک جماعت کو کعبہ میں بلایا اور فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر پوچھتا ہوں، کیا تم نے رسول اللہﷺ کو سونے کے استعمال سے منع فرماتے نہیں سنا؟ ان سب نے کہا : ہاں! ( ہم نے ضرور سنا ہے) حضرت معاویہ﷜ نے فرمایا: میں بھی اس بات پر گواہ ہوں( میں نے بھی سنا ہے۔)