سنن النسائي - حدیث 5154

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ تَحْرِيمُ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي شَيْخٍ أَنَّهُ سَمِعَ مُعَاوِيَةَ وَعِنْدَهُ جَمْعٌ مِنْ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا قَالُوا اللَّهُمَّ نَعَمْ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5154

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل مردوں پر سونا حرام ہے حضرت ابوالشیخ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت معاویہ ﷜ کو فرماتے سنا جب کہ ان کے پاس بہت سے اصحاب محمدﷺ بیٹھے تھے: کیا تم جانتے ہوکہ نبی اللہﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے الایہ کہ وہ مختلف جگہوں پر تھوڑا تھوڑا ہو؟ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم ! ہاں۔