سنن النسائي - حدیث 5153

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ تَحْرِيمُ الذَّهَبِ عَلَى الرِّجَالِ صحيح أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ مَيْمُونٍ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مُعَاوِيَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ لُبْسِ الذَّهَبِ إِلَّا مُقَطَّعًا وَعَنْ رُكُوبِ الْمَيَاثِرِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5153

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل مردوں پر سونا حرام ہے حضرت معاویہ ﷜ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے الایہ کہ مختلف جگہوں پر قلیل مقدار میں ہو اور ریشمی گدیلوں پربیٹھنے سے بھی منع فرمایا۔
تشریح : ’ریشمی گدیلے‘ جو چیزیں مشترکہ استعمال کی ہیں انہیں عورتیں بھی استعمال کرتی ہیں اور مرد بھی اور ان میں امتیاز رکھنا مشکل ہے ، وہ ریشم یا سونے سے نہیں ہونی چاہیئں۔ گدیلے پر کوئی بھی بیٹھ سکتا ہے۔ ’ریشمی گدیلے‘ جو چیزیں مشترکہ استعمال کی ہیں انہیں عورتیں بھی استعمال کرتی ہیں اور مرد بھی اور ان میں امتیاز رکھنا مشکل ہے ، وہ ریشم یا سونے سے نہیں ہونی چاہیئں۔ گدیلے پر کوئی بھی بیٹھ سکتا ہے۔