سنن النسائي - حدیث 5144

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْكَرَاهِيَةُ لِلنِّسَاءِ فِي إِظْهَارِ الْحُلِيِّ وَالذَّهَبِ لم أجده في الصحيح و لا في الضعيف أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ سَلْمٍ الْبَلْخِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ عَنْ يَحْيَى عَنْ أَبِي سَلَّامٍ عَنْ أَبِي أَسْمَاءَ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ جَاءَتْ بِنْتُ هُبَيْرَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَفِي يَدِهَا فَتَخٌ مِنْ ذَهَبٍ أَيْ خَوَاتِيمُ ضِخَامٌ نَحْوَهُ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5144

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل عورتوں کےلیے زیورات اور سونے کی نمائش کی کراہت کابیان حضرت ثوبان ﷜ نے فرمایا: حضرت (فاطمہ) بنت ہبیرہ رضی اللہ عنہا رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں تو ان کے ہاتھ میں سونے کی بڑی بڑی انگوٹھیاں تھیں۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔
تشریح : 1۔ حضرت ثوبان رسول اللہﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ عربی میں آزاد کردہ غلام کو مولی کہتے ہیں۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ۔ 2 ’سونے کی‘ تبھی تورسول اللہﷺ نے ناراضی کا اظہار فرمایا۔ 1۔ حضرت ثوبان رسول اللہﷺ کے آزاد کردہ غلام تھے۔ عربی میں آزاد کردہ غلام کو مولی کہتے ہیں۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ۔ 2 ’سونے کی‘ تبھی تورسول اللہﷺ نے ناراضی کا اظہار فرمایا۔