سنن النسائي - حدیث 5142

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْكَرَاهِيَةُ لِلنِّسَاءِ فِي إِظْهَارِ الْحُلِيِّ وَالذَّهَبِ ضعيف أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ قَالَ حَدَّثَنِي مَحْمُودُ بْنُ عَمْرٍو أَنَّ أَسْمَاءَ بِنْتَ يَزِيدَ حَدَّثَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ أَيُّمَا امْرَأَةٍ تَحَلَّتْ يَعْنِي بِقِلَادَةٍ مِنْ ذَهَبٍ جُعِلَ فِي عُنُقِهَا مِثْلُهَا مِنْ النَّارِ وَأَيُّمَا امْرَأَةٍ جَعَلَتْ فِي أُذُنِهَا خُرْصًا مِنْ ذَهَبٍ جَعَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي أُذُنِهَا مِثْلَهُ خُرْصًا مِنْ النَّارِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5142

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل عورتوں کےلیے زیورات اور سونے کی نمائش کی کراہت کابیان حضرت اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو عورت( نمائش کے لیے) سونے کا ہار پہنے گی، اللہ تعالی( قیامت کےدن) اس کی گردن میں آگ کا ہار ڈالے گا۔ اور جو عورت ( نمائش کےلیے) اپنے کانوں میں سونے کی بالیاں ڈالے گی، اللہ تعالی قیامت کے دن اس کے کان میں آگ کی بالیاں ڈالے گا۔