سنن النسائي - حدیث 5138

كِتَابُ الزِّينَةِ مِنَ السُّنَنِ الْبَخُورُ صحيح أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ أَبُو طَاهِرٍ قَالَ أَنْبَأَنَا ابْنُ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ كَانَ ابْنُ عُمَرَ إِذَا اسْتَجْمَرَ اسْتَجْمَرَ بِالْأَلُوَّةِ غَيْرَ مُطَرَّاةٍ وَبِكَافُورٍ يَطْرَحُهُ مَعَ الْأَلُوَّةِ ثُمَّ قَالَ هَكَذَا كَانَ يَسْتَجْمِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ترجمہ سنن نسائی - حدیث 5138

کتاب: سنن کبری سے زینت کے متعلق احکام و مسائل بخور کا بیان حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمررضی اللہ عنہما جب خوشبو لگاتے تو ’اگر‘ کی لکڑی سلگاتے اور اس میں کوئی دوسری خوشبو نہ ڈالتے۔ البتہ کبھی ’ اگر‘ کے ساتھ کافور ڈال لیتے، پھر فرماتے کہ رسول اللہﷺ بھی اسی طرح خوشبو سلگایا کرتے تھے۔
تشریح : ’بخور‘ بخار سے ہے۔ چونکہ خوشبو دار لکڑی کو سلگانے سے بخارات اٹھتے ہیں جن سے خوشبو پھیلتی ہے، لہذا اس قسم کی خوشبو کو بخور کہہ دیتے ہیں ورنہ بخور کسی ایک چیز کانام نہیں۔ ’بخور‘ بخار سے ہے۔ چونکہ خوشبو دار لکڑی کو سلگانے سے بخارات اٹھتے ہیں جن سے خوشبو پھیلتی ہے، لہذا اس قسم کی خوشبو کو بخور کہہ دیتے ہیں ورنہ بخور کسی ایک چیز کانام نہیں۔